• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 1399

    عنوان:

    بینک کے شیئرز میں پیسے لگانا صحیح ہے یا نہیں؟ کیا انٹرٹینمنٹ (تفریحی کمپنیوں) جیسے فلم کمپنی کے شیئرز میں پیسہ لگانا صحیح ہے؟

    سوال:

    بینک کے شیئرز میں پیسے لگانا صحیح ہے یا نہیں؟ کیا انٹرٹینمنٹ (تفریحی کمپنیوں) جیسے فلم کمپنی کے شیئرز میں پیسہ لگانا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 1399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 482/ م= 474/م

    کسی بھی کمپنی کے شیئرز میں پیسہ لگانے کے لیے چار شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہوتا ہے، جن میں سے پہلی اور اہم شرط یہ ہے کہ وہ کمپنی حرام کاروبار میں ملوث نہ ہو بناء علیہ اگر سوال مذکور میں بینک سودی ہے تو ایسے بینک کے شیئرز اور فلم کمپنی کے شیئرز میں پیسہ لگانا از روئے شرع ناجائز ہوگا، اس لیے کہ سودی بینک اور فلم کمپنی کا کاروبار حلال نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند