• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 164835

    عنوان: اسکالر شپ نصاب سے زائد ہوجائے تو کیا قربانی واجب ہے؟

    سوال: میرا تعلق پاکستان سے ہے، اور میں چین سے پی ایچ ڈی کررہاہوں، مجھے ماہانہ اسکالر شپ ملتی جو کہ ساڑھے باؤند تولہ چاندی سے زیادہ ہوتی ہے، تو کیا اس صورت میں مجھے اپنی قربانی کرنی پڑے گی؟ میں اپنے والدین کے ساتھ رہتاہوں، براہ کرم، فرہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 164835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1348-1165/B=1/1440

    اگر قربانی کے ایام میں آپ کے پاس ساڑھے باون تولہ (۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام) چاندی کی مالیت کے برابر یا اس سے زیادہ رقم بچی ہے تو آپ کے ذمہ قربانی واجب ہوگی۔ والدین کے ذمہ علیحدہ قربانی واجب ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند