• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 42999

    عنوان: ذبیحہ و قربانی کن لوگو پر فرض ہے؟ اور اگر کسی کے پاس دو تولا سونا اور دو تولا چاندی ہو تو اس پر قربانی واجب ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں تو شرائط کیا ہیں؟

    سوال: ذبیحہ و قربانی کن لوگو پر فرض ہے؟ اور اگر کسی کے پاس دو تولا سونا اور دو تولا چاندی ہو تو اس پر قربانی واجب ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں تو شرائط کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 42999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 99-83/B=2/1434 جو شخص 52.5 تولہ چاندی کی مالیت کے برابر نقد، زیور یا تجارتی سامان، یا حاجت اصلیہ سے فاضل سامان ومکان وجائداد رکھتا ہے، وہ شرعاً صاحب نصاب ہے اس کے اوپڑ قربانی واجب ہے، صورت مذکورن میں جس کے پاس ۲ تولہ سونا اور ۲ تولہ چاندی ہے اس کے اوپر بلاشبہ قربانی واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند