• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63890

    عنوان: میں نے خواب میں پانی کا حوض دیکھا ہے۔ مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے کہ خواب میں کیا ہوا تھا

    سوال: میں نے خواب میں پانی کا حوض دیکھا ہے۔ مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے کہ خواب میں کیا ہوا تھا ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 63890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 963-963/M=10/1437

    پانی کا حوض خواب میں دیکھنا اچھا ہے، خیر اور منفعت کی طرف اشارہ ہے اگر دیکھا ہے کہ حوض کا پانی استعمال کیا ہے تو توقع ہے کہ اس قدر علم و فضل حاصل ہوگا۔ فرائض و واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں اور اتباع سنت کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند