متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 162891
جواب نمبر: 16289101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1086-864/B=10/1439
جو آیات کریمہ جہاد سے متعلق نازل ہوئی ہیں مفسرین نے انھیں جہاد سے متعلق بتائی ہیں تو ایسی آیات کا مروجہ دعوت وتبلیغ پر فِٹ کرنا صحیح نہیں ہے، یہ ایک قسم کی تحریف ہے، دعوت وتبلیغ کے بے شمار فضائل ہیں، انھیں بیان کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے ایک دوست نے خواب دیکھاہے کہ اس کے جتنے دوستوں کا انتقال ہو چکاہے وہ ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھارہے ہیں۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
2433 مناظرمیں نے خواب میں کئی باریکھا کہ میں سورہٴ فاتحہ، سورہٴ بقرہ، سورہٴ اخلاص ، سورہٴ ناس اور سورہٴ فلق پڑھ رہا ہوں۔اس کی تعبیر کیا ہے؟
گزشتہ نو سالوں میں ایک ہی طرح کے خواب دیکھتی ہوں کہ میرے دانت گر رہے ہیں۔ ایک خواب میں یہ دیکھ کرکے میں حیران رہ گئی کہ میرے زیادہ تر دانت غلط تھے۔ میں خواب میں ہمیشہ یہ دیکھتی ہوں کہ میرے زیادہ سے زیادہ دانت ڈھیلے ہورہے ہیں اور گر رہے ہیں۔
1468 مناظرمیں نے ایک لڑکی کے لیے استخارہ کیا(الحمد للہ ،وہ عالمہ ہے اور میں نے اسے دیکھا ہے) میری ماں نے مجھے استخارہ کرنے کے لیے کہا تھا۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اس کے شہر ایک بس سے جارہاہوں، میری ایک چچی (عمر۸۰، دینی مزاج کی حامل) سواریوں سے پیسے اکٹھاکررہی تھیں، میرے پاس بھی آئیں اور مجھ سے بس کا کرایہ مانگا، ایک کا کرایا ۳۵/ پیسے، اور وہ دو سواریوں کے پیسے مانگ رہی تھیں۔ پہلے میں نے سوچا کہ میں صرف اپنا کرایا ۳۵/ پیسے دیاکرتا تھا اور اب یہ دوسواریوں کا کرایا (میں خود اور دوسرا کوئی اور) اب مجھے دوسواریوں کا کرایا ۷۰/ پیسے دینا پڑے گا ۔ میں چچی کو پانچ پاؤنڈ نوٹ دیتاہوں اور وہ مجھے چار پاؤنڈ اور ۳۰/ پیسے واپس کرتی ہیں ۔ انہوں نے دوسواریوں کا کرایالیا پھر میں نے ایک لڑکی دیکھی ، مجھے معلوم نہیں وہ کون تھی، سر سے پیر تک سفید کپڑے میں ملبوس تھی۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
1721 مناظرمیں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی والدہ سے لپٹ کر بہت رو رہا ہوں اور وہ بھی رورہی ہیں (میری والدہ آج کل بہت بیمار ہیں) میں جاننا چاہتاہوں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ والدہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
3367 مناظرپرسوں رات میں نے ایک عجیب خواب دیکھا جس میں میں نے دیکھا کہ جیسے کسی شہر کے شروع میں سواگت کمان (ویلکم گیٹ) ہوتی ہے ویسی کمان کا سا نظارہ ہے۔ وہاں ایک انسانی پرچھائی نظر آرہی ہے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ انھوں نے موبائل سے ام المومنین ماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو فون لگایا اور خیریت پوچھ کر کچھ بات کی، بس اسی پر میری آنکھ کھل گئی۔ اس خواب میں میں نے پرچھائی کے علاوہ کسی کو نہ دیکھا نہ کوئی آواز سنی۔ اس خواب کے اندر کے حالات ایسے نظر آتے تھے جیسے خیالوں میں آدمی کسی چیز کا تصور کرتا ہے۔ اگر یہ خواب حق ہے تو میں نے آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں پانچویں مرتبہ زیارت کی ہے، ہرمرتبہ خواب دیکھنے کے بعد ایک عجیب طرح کی کیفیت ہوتی ہے۔ امید ہے آپ تعبیر بیان فرمائیں گے۔
1576 مناظرمیری بیوی نے خواب دیکھا کہ میری دادی (جن کا حال ہی میں انتقال ہوا)اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں اور اس کو میرے بڑے دادا کا جنازہ دکھا رہی تھیں۔ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ اس کی تعبیر کیا ہے؟
1327 مناظر