• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600568

    عنوان:

    عورت كا بچوں سے كہنا ’’ابو كے لیے پانی لاؤ‘‘

    سوال:

    ہمارے معاشرہ میں بیویاں احتراماً شوہر کا نام نہیں لیتیں اس لئے اس کے ابو، ان کے بھائی وغیرہ کے لفظ استعمال کرتی ہیں۔ اپنے بچوں سے بات کرتے ہوئے شوہر کے لئے تمھارے ابو کا لفظ استعمال کرتی ہیں۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچوں سے بات کرتے ہوئے تمھارے ابو کی جگہ صرف ابو کہہ دیتی ہیں۔ مثلاً ابو کے لئے پانی لاؤ، ابو کہاں گئے وغیرہ یہاں ان کی مراد تمھاری ابو سے ہوتی ہے لیکن زبان سے صرف ابو ادا کرتی ہیں۔ ایسا کرنے سے کیا بیوی گنہگار ہوگی؟ یا نکاح پر کوئی فرق پڑے گا؟

    جواب نمبر: 600568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 154-76/SN=02/1442

     چونکہ صورتِ مسئولہ میں مراد واضح ہے کہ ”ابو کے لئے پانی لاوٴ“ میں بچے کا ابو مراد ہے؛ اس لئے ایسا کہنے میں کوئی گناہ نہیں اور نہ ہی اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند