• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155051

    عنوان: چھ سو مسلم مکانوں پر مشتمل گاوٴں میں جمعہ قائم کرنا؟

    سوال: حضرات مفتیان کرام ،میرے گاوں میں چھ سو مسلمانوں کے گھر ہیں اور اچھا بڑا مرکز ہے جس میں کم از کم دو ہزار کی تعداد میں لوگ نماز پڑھ سکتے ہیں،اس مرکز کے پڑوس میں پانچ گھر کے فاصلہ پر ایک مسجد ہے ، اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا اس مسجد میں جمعہ قائم کرنا صحیح ہے ؟ نیز قیام جمعہ کیلئے کیا کیا شرائط ہیں؟ براہ مہربانی مسئلہ با حوالہ ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155051

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:38-46/B=2/1439

    مذہب احناف میں جمعہ کے لیے شہر یا قصبہ یا قریہ کبیرہ مثل قصبہ کے ہونا شرط ہے جہاں کم ازکم آبادی 3-4 ہزار کی ہو، اس بستی میں مختلف کشادہ گلیاں ہوں، اس کو مرکزیت حاصل ہو، وہاں انسانی روز مرہ کی ضروریات وہیں سے پوری ہوتی رہتی ہوں، وہاں مدنیت بھی پائی جاتی ہو، اگر آپ کا گاوٴں اس ثنا وصفت کے لائق ہے تو وہاں نماز جمعہ ادا کرنا واجب ہے؛ لیکن جمعہ قائم کرنے سے پہلے کسی دو مستند تجربہ کار مفتی کو بلاکر اس بستی کا تفصیلی معائنہ کرائیں، معائنہ کے بعد اگر وہ دونوں ذمہ دارانہ طور پر اسے قریہٴ کبیرہ قرار دیں اور جمعہ کے جواز کا فیصلہ کریں پھر اس کے بعد جمعہ قائم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند