متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 3852
امریکہ اور ہندوستان کے بارے میں صحیح حکم کیا ہے؟ کیا یہ دارالحرب ہیں یا کچھ اور؟
امریکہ اور ہندوستان کے بارے میں صحیح حکم کیا ہے؟ کیا یہ دارالحرب ہیں یا کچھ اور؟
جواب نمبر: 385231-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 522/ د= 475/ د
ہندوستان اس وقت کے موجودہ حالات کے تحت دار المعاہدہ و دارالامن ہے۔
امریکہ کے بارے میں وہاں کے مقامی علماء سے دریافت کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اکثر
مجھے خواب پڑتے رہتے ہیں اورصحیح بھی ہوجاتے ہیں، صبح کو خواب پڑتا ہے اور دن میں
ویسا ہی واقعہ رونما ہوجاتاہے، ایسا کیوں ہے؟ اوراکثر ایسا ہوتاہے میں کوئی خاص
عمل کی ابتدا کرتی ہوں تو جب تک وہ میرے اوراللہ کے علم میں ہوتاہے تب تک بلا ناغہ
ہوتارہتاہے جب کسی ایک کو بھی پتہ چلتا ہے بس ناغہ شروع ہوجاتا ہے۔ میں کیا کروں؟
کیا قرآن اور حدیث میں کہیں بھی لکھا ہے کہ خنزیر(سور) کا نام لینا حرام ہے؟ اگر ہے تو ہم نے کئی بار تقریر میں عالم کو یہ نام لیتے سنا ہے۔ اگر حرام ہے تو برائے مہربانی میری کشمکش کو جلدی حل کریں۔
5009 مناظرمیری کزن (چچا زاد بہن) کو ایک خواب آیا ہے۔ اس کی تعبیر دریافت کرنا چاہتا ہوں۔ اس نے دیکھاکہ اس کی شادی ہورہی ہے جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ جا رہی ہے تواس کے ہاتھ میں بہت بڑا پودا ہے جو خوب صورت ہے،وہ گھر میں لگانا چاہتی ہے، تو وہ جگہ اسے لگانے کے لیے ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔پھر اس کا بھائی کہتاہے کہ میرے گھر میں لگا دو تو اسے یہ بھی ٹھیک نہیں لگ رہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے گھر لگائے۔ پھر اس کی والدہ اس کو ایک زمین کا ٹکڑا دکھاتی ہیں وہ زمین بہت اچھی ہے، ادھر اور بھی کئی چیزیں لگی ہوئی ہیں ،ادھر اس نے پودا لگایا تو وہ ٹھیک طرح زمین میں چلا گیا۔ اس کی تعبیر بتادیں۔
2327 مناظرخواب میں تابوت دیکھنا
3859 مناظرمیں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک امتحان
دے رہا ہوں پھر مجھے پتہ چلتا ہے کہ حضرت عمر آئے ہیں۔ میں جلدی امتحان دیتا ہوں اور
کامیاب ہوجاتا ہوں۔ وہاں ایک لڑکی ہوتی ہے میں اسے کہتاہوں مجھے حضرت عمر کے پاس لے جاؤ پھر میں دیکھتاہوں کہ ایک
پہاڑ پر حضرت عمر بن خطاب کھڑے ہوتے ہیں، اونچا قد ہوتا ہے جسم مضبوط
اور سخت ہوتا ہے او رداڑھی گھنی ہوتی ہے اس میں زائد بال کالے او رکچھ سفید ہوتے
ہیں۔ میں ان کے پاس جاتاہوں سلام کرتاہوں وہ اس کا جواب دیتے ہیں پھر وہ کچھ کہتے
ہیں جو مجھے یاد نہیں۔ پھر میں دیکھتاہوں کہ تھوڑی دور میرے بائیں طرف حضرت عثمان
غنی کھڑے ہوتے ہیں پھر ہم مکہ کی طرف اڑنا شروع
کرتے ہیں ہم اڑ رہے ہوتے ہیں تو نیچے دجال مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن
حضرت عمر کی وجہ سے مجھے کچھ نہیں کرسکتا، پھر ہم آگے
جاتے ہیں تو حضرت عمر اور حضرت عثمان کہیں چلے جاتے ہیں او رپھر دو نوجوان لڑکے
جو تقریباً سترہ اٹھارہ سال کے مجھ جتنے ہی ہوتے ہیں ،پھر ہم مکہ کے قریب پہنچتے
ہیں تو میں جاگ جاتاہوں۔