• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172505

    عنوان: نشاط کے ساتھ قضائے عمری ادا کرنے کے لیے دوائی لینا

    سوال: مولانا مفتیان اکرام صاحبان میرا سوال یہ ہے کہ میں قضائے عمری پڑھنا چاہتا ہوں لیکن ہمیشہ تھکا ماندہ رہتا ہوں کبھی کبھار دوائیاں بھی استعمال کرتا ہوں میں چاک وچوبند رہ کر قضائے عمری پڑھنا چاہتا ہوں اس کے لئے کیا میں کسی ڈاکٹر سے چستی و ہشاش بشاش رہنے کے لئے دوائیاں لے سکتا ہوں تاکہ نمازوں میں خشوع باقی رہے؟ برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئین فرمائیں تاکہ جلد اصلاح ہو سکے. شکریہ نیز مولانا میرے گھر خاندان بھائی بہنوں و دوستوں کے صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے. ساتھ ہی دادی جان ووالد صاحب کی صحت اور والدہ محترمہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 172505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1057-976/sd=1/1441

    (۱) اگر آپ کی فرض نمازیں اور وتر قضاء ہوگئی ہیں، تو جلد از جلد ان کی ادائے گی واجب ہے، آپ ہمت سے کام لیں اور کوشش کریں کہ روزآنہ قضاء نماز پڑھنے کا معمول بنالیں، نماز پڑھنا ایسا مشقت کا کام نہیں ہے کہ اس میں طاقت و قوت زیادہ خرچ ہو، اگر دل میں اللہ تعالی کا خوف ہو اور اس کی محبت ہو، تو نماز پڑھنا بہت آسان ہے؛ بلکہ وہ راحت و سکون کا سبب ہے، باقی صحت و تندرستی کے لیے حلال دواوٴں کے استعمال میں مضائقہ نہیں ۔

    (۲) دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو، آپ کے خاندان اور جملہ عزیز و اقارب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہر طرح کے شرور و فتن سے حفاظت فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے، آمین ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند