• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43916

    عنوان: خواب جو حصہ مجھے یاد ہے وہ یہ ہے کہ میں کسی سے کہہ رہا تھا کہ میں یہاں حج کرنے آیا ہوں جو دس پندرہ دن کے بعد ہوگا اور میں تنہا نہیں ہوں

    سوال: میں جرمنی میں پڑھائی کررہا ہوں، کچھ دن پہلے میں نے ایک خواب دیکھا، خواب جو حصہ مجھے یاد ہے وہ یہ ہے کہ میں کسی سے کہہ رہا تھا کہ میں یہاں حج کرنے آیا ہوں جو دس پندرہ دن کے بعد ہوگا اور میں تنہا نہیں ہوں، میں کسی کے ساتھ آیا ہوں(مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے کہ کون ہے ، ممکن ہے کہ والدین یا پھر مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل یا کوئی اورعالم دین)، لیکن وہ جگہ مکہ نہیں تھی، بلکہ یہ ایک پہاڑی علاقہ تھا جسے میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 43916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 282-298/N=3/1434 ان شاء اللہ آپ کو حج کی سعادت یا اس کا ثواب ملے گا (تذکرة الرشید: ۲/ ۲۹۶ مطبوعہ دارالکتاب دیوبند) اور خواب میں آپ کو اطراف مکہ کا پہاڑی علاقہ دکھایا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند