• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58412

    عنوان: میری والدہ عمر ۷۰/ سال انھوں نے خواب دیکھا کہ ایک شخص ان کے پاس آتا ہے اور حج پر جانے کے لیے ان سے تقریباً ایک ہزار روپیہ مانگتا ہے۔

    سوال: میری والدہ عمر ۷۰/ سال انھوں نے خواب دیکھا کہ ایک شخص ان کے پاس آتا ہے اور حج پر جانے کے لیے ان سے تقریباً ایک ہزار روپیہ مانگتا ہے۔ والدہ اس اجنبی سے کہتی ہیں کہ وہ بھی حج پرجانا چاہتی ہیں لیکن ان کے پاس پیسے نہیں ہیں ، اس وجہ سے وہ اس اجنبی شخص کو اپنے ہاتھوں کی دو انگوٹھی دیتی ہیں اور اس سے کہتی ہیں کہ اس کو فروخت کرکے ایک ہزار روپئے لے لو اور بقیہ مجھ کو واپس کردو لیکن وہ شخص اس کو قبول نہیں کرتا ہے۔ میری والدہ نے ان کو یہ تین بار دیا لیکن انھوں نے اس کو قبول نہیں کیا ۔ اور انھوں نے مکمل طور پر اس کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ایسا خواب انھوں نے دیکھا اور اس کے بعد سے وہ بہت پریشان ہیں۔ براہ کرم اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 58412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 432-422/H=6/1436-U ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، والدہ محترمہ کی خدمت سے آپ لوگوں (اولاد) کو نیز ان کی دعاوٴں سے دیگر لوگوں کو بھی فائدہ کثیر پہنچنے کی توقع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند