• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155848

    عنوان: اگر میری بیوی میری ماں کی بات نہیں مانتی ہے تو کیا میں اس کو ڈانٹ سکتا ہوں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! اگر میری بیوی میری ماں کی بات نہیں مانتی ہے تو کیا میں اس کو ڈانٹ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 155848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 178-147/M=2/1439

    بیوی اگر آپ کی ماں کی بات نہیں مانتی تو پہلے اسے تنہائی میں حکمت ، نرمی اور پیار سے سمجھانا چاہئے کہ ہماری ماں تمہاری ماں کے درجہ میں ہے، ان کی اطاعت و خدمت کو اپنی سعادت سمجھنی چاہئے، اور ساس کو بھی چاہئے کہ بہو کو اپنی بیٹی خیال کرے اس کو گھر کی نوکر نہ سمجھے اور اس کا ہر ممکن تعاون کرے، جہاں تک ہو سکے بیوی کو مارنے اور ڈانٹنے سے احتراز کرے، اس کی معمولی غلطیوں کو نظر انداز کرتا رہے اور حسن سلوک قائم رکھے، ہاں ضرورت کے وقت تنبیہ کی غرض سے ڈانٹنے کی بھی گنجائش ہے لیکن اس کا خیال رکھے کہ لوگوں کے سامنے نہ ڈانٹے تاکہ اس کی غزت نفس مجروح نہ ہو بلکہ تنہائی میں ڈانٹ دے، اور اچھا یہ ہے کہ ڈانٹنے کے بجائے اسے پیار و محبت سے سمجھا دیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند