• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 602723

    عنوان:

    خاموش رہ کر میت کو خراج عقیدت پیش کرنا

    سوال:

    السلام علی من اتبع الہدی کئی مسلمان ہندؤں کی طرح میت کیلئے تعزیتا دو منٹ مون رکھتے ہیں (خاموش کھڑے رہتے ہیں )۔ کیا یہ فعل شرعا جائز ہے ؟ اس میں تشبہ بالکفار نہیں ؟ دلائل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔ مستفتی و خصم مستفتی دونوں عالم ہیں ۔

    جواب نمبر: 602723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:526-372/SN=6/1442

     کسی کے انتقال پر ورثا کو تعزیتی کلمات کہنا، میت کے محاسن کو یاد کرنا تو شرعا جائز ؛ بلکہ پسندیدہ ہے ؛ لیکن خاموش رہ کر تعزیت کرنا یہ اسلامی طریقہ نہیں ہے ، اس سے اجتناب چاہئے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند