• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 606133

    عنوان:

    عیدین میں خطبہ کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    ایک نئی آبادی کے بیچ مسجد میں عید کی نماز ہوئی ، اس کے فوراً بعد ددعا ہوئی پھر خطبہ ہوا اور خطبہ کے بعد امام صاحب نے دعا نہیں کی ، کسی نے دعا کو کہا تو انہوں نے کہا کہ خطبے کے بعد دعا کرنا بدعت ہے، کیا یہ بدعت ہے؟ آپ بتائیں اور س پر فتوی دیں۔

    جواب نمبر: 606133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 53-16/SN=01/1443

     امام صاحب کا عمل شرعاً درست ہے، پنجوقتہ نمازوں کی طرح، نمازِ عید میں بھی دعا سلام کے بعد فوراً ہونی چاہئے، خطبہ کے بعد نہیں۔ آئندہ بھی اس کے مطابق عمل کیاجائے۔ (دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند: 5/141,142, سوال: 2605,2607، نیز ص: 163، سوال: 2689)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند