• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 10394

    عنوان:

    شیرینی نیاز اورفاتحہ جو ہم کرتے ہیں کیا وہ قرآن اور حدیث سے ثابت ہوتا ہے اگر حوالہ ملتا ہے تو مجھے بھیجیں، اگر نہیں ملتا ہے تو مسلمان کیوں کرتے ہیں یہ بھی بتائیں؟

    سوال:

    شیرینی نیاز اورفاتحہ جو ہم کرتے ہیں کیا وہ قرآن اور حدیث سے ثابت ہوتا ہے اگر حوالہ ملتا ہے تو مجھے بھیجیں، اگر نہیں ملتا ہے تو مسلمان کیوں کرتے ہیں یہ بھی بتائیں؟

    جواب نمبر: 10394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 121=163/ ھ

     

    شیرینی نیاز، فاتحہ میں معلوم نہیں کہ آپ کیا کیا کرتے ہیں؟ اس سلسلہ میں جو امور از قبیل رسم و رواج اور لوازمات انجام دیئے جاتے ہیں ان کا ثبوت تو قرآنِ کریم حدیث شریف میں نہیں ملتا باقی بغیر کسی التزام مالا یلزم اور بلا پابندئ رسم و رواج کوئی شخص حسب موقعہ اخلاص سے قرآن شریف کی تلاوت درودِ پاک نوافل پڑھ کر کسی کو ثواب پہنچادے، کبھی کبھار خوشی میں شیرینی بانٹ دے، غرباء فقراء و مساکین محتاجوں کی ضرورت ایسے انداز سے کردیا کرے کہ دوسروں پر اس کو ظاہر نہ کرے، الغرض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کوئی نیک کام کرکے یہ نیت کرلینا کہ یا اللہ اس کا ثواب فلاں فلاں کو پہنچادے، یہ ثابت ہے ، فتح القدیر کی کتاب الحج میں اس پر بسط و شرح سے بدلائل کلام کیا گیا ہے، فتاویٰ بزازیہ فتاویٰ شامی وغیرہ میں یہی بحث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند