• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 64180

    عنوان: ہیرا گولڈ میں پیسہ لگانا کیسا ہے؟

    سوال: مجھے یہ پوچھناتھا کہ ہیرا گولڈ میں پیسہ لگانا کیساہے؟بہت سارے حضرات اس میں پیسہ لگا چکے ہیں اور بڑے پرہیزگا ر بھی ہیں ، لیکن مجھے اطمینان نہیں ہورہا ہے ،یہ کمپنی صرف مسلم لوگوں کا ہی پیسہ لیتی ہے اور کافی پرانی کمپنی ہے حیدر آباد کی ، ایک عورت ہے نویرہ شیخ ان کا نام ہے، وہی چلارہی ہے اس کمپنی کو ، وہ لوگ گیارہ لاکھ روپئے لے کر ہر مہینہ پرسینٹ کے حساب سے منافع دیتی ہے، 3300سے لے کر 2800کے اندر تک دیتے ہیں، فکس رقم نہیں ہوتی ہے، تو اس کے حساب سے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ حلال ہے۔

    جواب نمبر: 64180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 625-666/L=7/1437 جب تک اس کمپنی کے طریقہٴ کار کی پوری صورت سامنے نہ ہو اس وقت تک اس کمپنی میں پیسہ لگانے کے بارے میں کوئی حکم نہیں لکھا جاسکتا اور جب آپ کو اس پر اطمینان نہیں ہے تو ترک کرنے میں ہی بھلائی ہے، قال علیہ السلام:ھ دع ما یریبک إلی ما لا یریبک․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند