• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 49786

    عنوان: حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کے پاس مخلوط (حلال، حرام) مال ہیں ، لیکن حرام مال بہ نسبت حلال کے زیادہ ہے ، کیا اس شخص سے بلا سود قرض لینا جائز ہے کہ نہیں؟اگر کوئی شخص ایسے شخص سے قرض لے تو پر اس کے لیے ان پیسوں کو کاروبار میں لگانا اور اس نتیجے میں حاصل سود منافع کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 49786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 173-139/L=3/1435-U اگر اس شخص کے پاس حرام مال غالب ہے تو اس سے قرض لینا اور اس روپے کو کاروبار میں لگانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند