• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42543

    عنوان: حلال وحرام جانور كا مخلوط بچہ

    سوال: کتا اگر حلال جانورمثلاً بکری یا بھیڑ سے دخول کرے تو اس جانور کا کیا حکم ہے اور اس کے گوشت اور قربانی کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 42543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1737-1104/ جانوروں میں ماں کا اعتبار ہوتا ہے اس لیے اگر کتا بکری یا بھیڑ سے دخول کرے اور اس سے کسی بچہ کی ولادت ہو تو اس کی قربانی کرنا اور اس کا گوشت کھانا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند