• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 20263

    عنوان:

    اسلامی ایس ایم ایس جن میں قرآن کی آیات، حدیث، اللہ کا نام وغیرہ لکھا ہوا ہوتاہے ، ہم ایک دوست کے موبائل پر بھیج سکتے ہیں؟کیونکہ میرے ایک دوست نے میرے پاس یہ ایس ایم ایس بھیجا تھا کہ اپیل یہ ہے کہ اسلامی ایس ایم ایس مت بھیجو کیونکہ ان کو پڑھنے کے بعد ہم لوگ اس کو مٹا دیتے ہیں جبکہ اس ایس ایم ایس میں اللہ کا نام اور قرآن کی آیات ہوتی ہیں جو ہمیں مٹانا نہیں چاہئے، یہ مٹانا یا بھیجنا صحیح ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 254=171-4/1431

    قرآن کی آیات، حدیث، اللہ تعالیٰ کا نام لکھ کر ایس، ایم، ایس کرنا مناسب نہیں، اس میں قرآنی آیات وغیرہ کی ایک قسم کی بے ادبی ہے۔ آپ کے دوست نے ایس، ایم، ایس نہ کرنے کی جو وجہ بیان کی وہ کافی نہیں، کیونکہ بوقت ضرورت اللہ تعالیٰ کے اسماء اور قرآنی آیات کا مٹانا جائز ہے: ولو فیہ اسم اللّٰہ أو الرسول فیجوز محوہ لیلف فیہ شيء (الدر المختار مع الشامي: ۱/۳۲۲، ط: زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند