• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 179802

    عنوان:

    یوم عاشورہ كے روزے سے متعلق ایك حدیث كی تحقیق

    سوال:

    حضرت مفتی صاحب مجھے واٹس ایپ پر میرے ایک دوست نے ایک حدیث بھیجی ہے اور اس میں کوئی حوالہ بھی نہیں ہے اور میرے دوست کو بھی یہ واٹس ایپ کے ذریعے پہنچی ہے ، ہم دونوں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں ؟ دس محرم کے روزے کا ثواب ہزار شہیدوں کا ثواب ،ہزار حج کا ثواب ،ہزار عمرہ کا ثواب، دو سال کے گناہ معاف،دو سال کی عبادت کا ثواب اور دوسروں کو بتانے پر اسّی سال کی عبادت کا ثواب۔

    جواب نمبر: 179802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 28-45/B=02/1442

     واٹس اَیپ پر جو حدیث آپ کے پاس بھیجی گئی ہے وہ صحیح نہیں ہے، بلکہ یہ من گھڑت حدیث ہے۔ صحیح حدیث جو یوم عاشوراء کے روزے کی فضیلت میں آئی ہے وہ یہ ہے وصیام یوم عاشوراء احتسب علی اللہ ان یکفر السنة التی قبلہ رواہ مسلم (مشکاة شریف، ص: ۱۷۹)۔ یہ مسلم شریف کی حدیث ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ عاشوراء کا روزہ رکھنے سے پچھلے ایک سال پہلے کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند