عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 605531
جو سركہ آج كل ماركیٹ میں ملتا ہے كیا یہ وہی سركہ ہے جس كی آپ ﷺ نے تعریف فرمائی ہے ؟
سر میں نے یہ پوچھنا ہے کہ حدیث شریف میں سرکہ کا ذکر آیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ سرکہ ایک بہترین سالن ہے ۔ کیا یہ وہ سرکہ ہے جو اجکل مارکیٹ میں سیب یا انگور وغیرہ کا بوتل کی شکل میں دستیاب ہے یا عرب میں کسی اور چیز کو سرکہ کہا جاتا تھا۔ رہنمائی فرمائیں کہ حدیث شریف میں ذکر کیا گیا اصل کونسا سرکہ یا سرکہ سالن ہے ۔
جواب نمبر: 605531
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 981-620/SN=12/1442
اس سلسلے میں وارد احادیث، شراحِ حدیث کے اقوال اور اہل لغت کی تصریحات سے معلوم ہوا کہ ”الخل“ (سرکہ) انگور اور کھجور وغیرہ کے رَس سے تیار شدہ، کسی قدر ترش اور سیال مادہ کا نام ہے، اس سے الگ کوئی چیز نہیں ہے۔ آج ”سرکہ“ کے نام سے بازار میں جو ”مادہ“ بکتا ہے وہ بھی اس ”سرکہ“ (جو احادیث میں وارد ہوا ہے) میں شامل ہے۔ (دیکھیں: مرقاة المفاتیح اور کتاب العین وغیرہ)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند