• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 8878

    عنوان:

    آج کل پرچون کی دکان پر چیونگم ملتی ہے اس کی اصل تحقیق کیا ہے؟ کیا وہ سور کی چربی سے بنتی ہے؟ اور اس کا کھانا کیسا ہے؟ آیا حلال ہے یاحرام؟

    سوال:

    آج کل پرچون کی دکان پر چیونگم ملتی ہے اس کی اصل تحقیق کیا ہے؟ کیا وہ سور کی چربی سے بنتی ہے؟ اور اس کا کھانا کیسا ہے؟ آیا حلال ہے یاحرام؟

    جواب نمبر: 8878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1114=1114/م

    چیونگم کے اجزائے ترکیبیہ کے بارے میں ہمیں تحقیق نہیں، آپ چیونگم بنانے والی کمپنیوں سے تحقیق کرلیں، اگر تحقیق وشرعی شہادت سے ثابت ہوجائے کہ چیونگم میں سور کی چربی ڈالی جاتی ہے تو اس کے کھانے سے احتراز کریں، اور جب تک یقینی اور قطعی ذریعہ سے سور کی چربی کا ڈالنا معلوم نہ ہوجائے اس وقت تک حرمت کا فتویٰ نہیں دیا جاسکتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند