• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 605158

    عنوان:

    حرام و حلال چیز کی پہچان كیسے ہو؟

    سوال:

    آج کل کسی بھی کمپنی کے سامان کو حرام اور نجس کہنا عام ہوگیاہے، اس لیے کسی پر اور کسی سامان پر بھروسہ کرنا مشکل ہوگیاہے، سوال یہ ہے کہ میں کیسے تحقیق کرسکتاہوں کہ یہ چیز حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 605158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:881-659/sd=12/1442

     اگر کسی مصنوع کے بارے میں یقینی علم ہو جائے کہ اس میں حرام یا ناپاک اجزاء شامل ہیں تو اس کا کھانا ناجائز ہو گا،لیکن جب تک کسی چیز میں حرام جز کے شامل ہونے کا یقینی علم نہ ہو اس کے کھانے کو ناجائز اور حرام نہیں کہہ سکتے، افواہ اور سنی سنائی بات کی وجہ سے حرمت کا حکم نہیں لگتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند