• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 7303

    عنوان:

    مجھے کھانے اورپینے کی دعا بتادیں اورکھا نے کے آداب بھی۔ کھانا کھاتے وقت ہمیں کس طرح بیٹھنا چاہیے؟ بسم اللہ وعلی برکة اللہ یہ دعا کس حدیث میں موجود ہے؟

    سوال:

    مجھے کھانے اورپینے کی دعا بتادیں اورکھا نے کے آداب بھی۔ کھانا کھاتے وقت ہمیں کس طرح بیٹھنا چاہیے؟ بسم اللہ وعلی برکة اللہ یہ دعا کس حدیث میں موجود ہے؟

    جواب نمبر: 7303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1605=1369/ ب

     

    کھانے کے لیے بیٹھیں تو مسکینوں جیسے بیٹھیں۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر کھانا شروع کریں۔ اپنی طرف سے کھائیں۔ چھوٹا چھوٹا لقمہ لیں۔ پیٹ بھرنے سے ایک دو لقمہ کم کھائیں۔ کھانے میں کسی طرح کا عیب نہ لگائیں۔ پسند نہ ہو تو تھوڑا کھائیں۔ کھانے سے پہلے ہاتھ دھولیں۔ کھانے سے فارغ ہوکر بھی ہاتھ دھوئیں اور الحمد للہ الذی أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند