• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 9800

    عنوان:

    علم اور معلومات میں کیا فرق ہے؟

    سوال:

    علم اور معلومات میں کیا فرق ہے؟

    جواب نمبر: 9800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2383=2119/ د

     

    قوتِ مدرکہ یعنی عقل میں کسی چیز کا آجانا علم کہلاتا ہے، وہی چیز عقل میں حاصل ہوجانے کے بعد معلوم کہلاتی ہے۔ عقل میں ایسی حاصل ہونے والی بہت سی باتوں کو معلومات کہتے ہیں، علم اور معلوم میں حقیقةً کوئی فرق نہیں ہے، اول مصدر ہے اور ثانی حاصل مصدر، یا اول وہلہ میں علم ہے اور اخیر میں معلوم۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند