Q.
میں آپ سے مندرجہ ذیل ضروریات کے
متعلق کچھ ایسی مفصل کتابوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں جن سے میرے تمام اعمال
درست ہوجائیں۔ (۱)کوئی
ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں مرد اورعورت دونوں کی نماز پڑھنے کا طریقہ بہت ہی
تفصیل سے لکھا ہو نیز ان میں باقی نمازوں کے پڑھنے کا طریقہ او رنماز سے متعلق
تمام باتیں موجود ہوں۔ (۲)تجوید
کے لیے کوئی اچھی سی کتاب جس میں مخارج کو ادا کرنے کے سارے طریقے موجود ہوں۔ (۳)پاکی حاصل کرنے یا غسل
کرنے اور طہارت کیسے کی جائے اس کے لیے کوئی معتبر کتاب۔ (۴)کوئی ایسی کتاب جس میں
تمام بہترین دعائیں موجود ہوں جن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص خاص موقعوں پر
سکھائی ہوں اور جو وہ ہمیشہ پڑھا کرتے تھے؟