• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 171204

    عنوان: کیا رمضان کے مہینے میں شیطان قید كردیے جاتے ہیں؟

    سوال: مفتی صاحب میرے سوال یہ ہے کہ کیا رمضان کے مہینے میں شیطان قید ہو جاتا ہے اگر قید ہوجاتا ہے تو سار ے شیاطین قید ہوتے ہیں یہ پھر کچھ؟ تفصیل سے مسئلہ کو بتائے اکثر لوگ کہتے ہیں رمضان کے مہینے میں شیاطین قید ہیں، وہ لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

    جواب نمبر: 171204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:883-80T/sd=11/1440

    احادیث میں صراحت ہے کہ ماہ رمضان کے شروع میں شیاطین قید کرلیے جاتے ہیں، بعض حدیثوں میں سرکش شیاطین کے قید ہونے کا ذکر ہے، جس کی وجہ سے محدثین نے یہ بھی احتمال لکھا ہے کہ صرف سرکش شیاطین قید ہوتے ہوں۔

    قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِذَا دَخَلَ شَہْرُ رَمَضَانَ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَہَنَّمَ، وَسُلْسِلَتِ الشَّیَاطِینُ۔ ( البخاری، رقم :۱۸۹۹) قال العینی : وَقیل: المُرَاد بالشیاطین بَعضہم، وہم المردة مِنْہُم، وَترْجم لذَلِک ابْن خُزَیْمَة فِی (صَحِیحہ) وَأورد مَا أخرجہ ہُوَ وَالتِّرْمِذِیّ وَالنَّسَائِیّ وَابْن مَاجَہ وَالْحَاکِم من طَرِیق الْأَعْمَش عَن أبی صَالح عَن أبی ہُرَیْرَة بِلَفْظ: (إِذا کَانَ أول لَیْلَة من شہر رَمَضَان صفدت الشَّیَاطِین مَرَدَة الْجِنّ) . وَأخرجہ النَّسَائِیّ من طَرِیق أبی قلَابَة عَن أبی ہُرَیْرَة بِلَفْظ: (وتغل فِیہِ مَرَدَة الشَّیَاطِین)۔ ۔ ۔ وَقیل: المسلسل بعض الشَّیَاطِین وہم المردة لَا کلہم، کَمَا تقدم فِی بعض الرِّوَایَات، وَالْمَقْصُود تقلیل الشرور فِیہِ، وَہَذَا أَمر محسوس، فَإِن وُقُوع ذَلِک فِیہِ أقل من غَیرہ۔ ( عمدة القاری )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند