عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 609958
مسجد پیدل جانے کا ثواب گاڑی سے جانے کے مقابلے میں کیوں زیادہ ہے؟
کیا گاڑی سے مسجد جانا پیدل کے مقابلے زیادہ ثواب ہے کیوں کہ اس میں جان اور مال دونوں خرچ ہوتے ہیں؟
جواب نمبر: 609958
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 959-760/L=Mulhaqa=7/1443
پیدل مسجد جانے كا ثواب گاڑی سے جانے سے بڑھ كر ہے احادیث میں ہے كہ جب آدمی گھر سے اچھی طرح وضو كركے مسجد نماز پڑھنے كی غرض سے جاتا ہے تو اس كے ہر قدم كے بدلے اللہ رب العزت ایك درجہ بلند فرماتے ہیں اور اس سے ایك گناہ معاف فرماتے ہیں، اور گاڑی پر سوار ہوكر جانے میں یہ بات مفقود ہے ، نیز پیدل جانے میں مشقت بھی ہے اور مشقت كے بقدر اجر ملتا ہے ۔
عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "صلاة الجميع تزيد على صلاته في بيته، وصلاته في سوقه، خمسا وعشرين درجة، فإن أحدكم إذا توضأ فأحسن، وأتى المسجد، لا يريد إلا الصلاة، لم يخط خطوة إلا رفعه الله بها درجة، وحط عنه خطيئة، حتى يدخل المسجد.[صحيح البخاري ، رقم: 477، باب الصلاة في مسجد السوق]
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند