• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 56606

    عنوان: کیا اس حدیث پر عمل کرنا درست ہے؟

    سوال: کیا اس حدیث پر عمل کرنا درست ہے؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :”جو بھی جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد فورا ً ،اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے ۸۰ مرتبہ درج ذیل درود پڑھے گا تو اللہ تعالی اسی/۸۰ سال کے گناہ معاف کردیں گے اور اسی سال کی عبادت کے برابر ثواب ملے گا“درود یہ ہے۔ اللہم صلی علی محمد ن النبی الامی و علی آلہ وسلم تسیما “

    جواب نمبر: 56606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 80-77/D=2/1436-U جی ہاں اس حدیث پر عمل کرنا درست ہے، اگرچہ سند کے لحاظ سے اس میں کچھ ضعف ہے، مگر فضائل کے سلسلہ میں ضعیف حدیث پر بھی عمل کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند