عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 56618
جواب نمبر: 56618
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 23-64/H=2/1436-U حکم تو نہیں ہے البتہ ترغیب وارد ہے، احسن الفتاوی میں ہے: أخرج حافظ الإسلام الزین العراقي في أمالیہ عن طریقہ البیہقي أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال من وسع علی عیالہ وأہلہ یوم عاشوراء وسع اللہ علیہ سائر سنة (الحدیث) اس حدیث کی سب اسناد اگرچہ ضعیف ہیں، مگر باہم مل کر قوی ہوجاتی ہیں، لہٰذا یہ حسن لغیرہ ہے، نیز فضائل اعمال میں ضعیف حدیث پر بھی عمل کرنا جائز ہے، البتہ اس میں دیگر قبائح کی وجہ سے احتراز کرنا چاہیے، ان قبائح کی تفصیل بندہ کے رسالہ ”منکراتِ محرم“ میں ہے اھ (احسن الفتاوی: ۱/۵۱۳) ”منکراتِ محرم“ رسالہ احسن الفتاوی جلد اول کا جز ہے ص:۳۸۳ تا ۳۹۵ پر ہے اس میں قبائح کی تفصیل مذکور ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند