• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 42683

    عنوان: قربانی کے مسائل

    سوال: ۱- ایک آدمی کے پاس ایک ہی مکان ہے. اور اس نے اسے کرایہ پر دیا ہوا ہے اور خود کرایہ کے مکان میں رہ رہا ہے اپنی ملکیت والے مکان کا کرایہ ڈھائی ہزار (۲۵۰۰) ہے اور فی الحال جس کرایہ والے مکان میں وہ رہ رہا ہے اس کا کرایہ پانچ ہزار (۵۰۰۰) ہے اور اس کے پاس نہ سونا ہے نہ چاندی ہے اور نہ ہی اس کے پاس نقدی مال اور نہ ہی تجارت کا سامان ہے، ہاں وہ نوکری کرتا ہے تنخواہ دس ہزار (۱۰۰۰۰) ہے اور وہ گھر کے خرچ میں استعمال ہوجاتا ہے ۔ کیا اس آدمی پر قربانی واجب ہے ؟ جب کے اس پہ کوئی قرضہ بھی نہیں ہے . اور اگر اس پر قرضہ ہو تو وہ صورت بھی بتا دیں کہ اس پر قربانی واجب ہے یا نہیں۔

    جواب نمبر: 42683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1345-1338/N=1/1434 اگر اس کے پاس صرف یہی ایک مکان ہے اور کسی وجہ سے خود اس میں رہنے کے بجائے یہ مکان کسی دوسرے کو کرایہ پر دے کر کرایہ کے مکان میں رہ رہا ہے تو اس کا یہ مملوکہ مکان حوائج اصلیہ میں داخل ہوگا اور اس پر قربانی واجب نہ ہوگی۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند: ۱۵/۴۸۳)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند