Q. پشاور میں چین سے چھوٹا گوشت درآمد ہو کر آتا ہے اور یہاں کے بازار میں بکتا ہے۔ یہ سستا ہوتا ہے ، 120میں ایک کلوگرام، جب کہ بازار کا ریٹ عموماً 220 ہوتا ہے۔ میں اس گوشت کو نہیں پسند کرتا ہوں ، کیوں کہ ہمیں معلوم نہیں کہ حلال ہوتا ہے یا نہیں ۔ چینی عام طور پر غیر مسلم ہیں اور وہ بڑی تعداد میں وہ آٹو میٹک ذبح کرتے ہیں۔ مجھے اس سلسلے میں رہ نمائی فرمائیں۔ اسی طرح سے انڈیا سے بڑے جانور کا گوشت درآمد کیا جاتا ہے۔ ہمیں اس بارے میں بھی نہیں معلوم ہوتا کہ حلال ہوتا ہے یا حرام۔ میں ان گوشتوں کو نہیں کھاتا ہوں۔