• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160595

    عنوان: مشروط حلالہ میں نکاح اور حلالہ کی صحت کے سلسلہ میں فتوی کس کے قول پر ہے؟

    سوال: میرا سوال مفتی بہ قول کے بارے ہے ۔امام اعظم رح کے صاحبین امام ابو یوسف اور امام محمد رح نے بعض مسائل میں امام صاحب کے ساتھ اختلاف کیا ہے مثال کے طور پر حلالہ کے بارے میں امام ابو حنیفہ رح کے نزدیک مشروط حلالہ سے بھی عورت پہلے شوہر کیلئے حلال ہوگی جبکہ ابو یوسف رح مشروط حلالہ کے بعد عورت کو پہلے شوہر کے حلال نہیں سمجھتے اور یہی بات امام محمد رح کی بھی ہے ۔ اگرچہ اس کے نزدیک یہ نکاح ہوجاتا ہے لیکن پہلے شوہر کیلئے حلال نہیں سمجھتے ۔تو مہربانی فرماکریہ اشکال دور فرما دیں۔

    جواب نمبر: 160595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:831-713/N=8/1439

    مشروط حلالہ کے مسئلہ میں فتوی حضرت امام ابو حنیفہکے قول پر ہے جیسا کہ علامہ قاسم بن قطلوبغا نے التصحیح والترجیح میں فرمایا ہے۔

    والصحیح قول أبي حنیفة وزفر وقالہ فی المضمرات أیضاً واعتمدہ المذکورون قبلہ- یعني: المحبوبي والنسفي والموصلي وصدر الشریعة - (التصحیح والترجیح علی مختصر القدروي، کتاب الرجعة، ص: ۳۴۷، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند