• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58142

    عنوان: کیا مولانا اشرف علی صاحب کو امام احمد رضا نے کافر کا فتوی دیا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا مولانا اشرف علی صاحب کو امام احمد رضا نے کافر کا فتوی دیا ہے؟ اگر دیا ہے تو کیوں دیا؟ اور یہ کہاں تک صحیح ہے؟ اور صحیح اہل سنت و الجماعت کونسی جماعت ہے؟

    جواب نمبر: 58142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 444-439/N=6/1436-U (۱) احمد رضا خاں نے صرف حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمہ اللہ کو ہی کافر قرار نہیں دیا ہے؛ بلکہ اس نے ہزاروں اہل حق علمائے کرام اور مسلمانوں کو کافر قرار دیا ہے، (تفصیل کے لیے ”تحریک آزادی میں اکابر علمائے دیوبند کا کردار اور بریلویت کا مکروہ چہرہ، موٴلفہ: حافظ مولانا عبد الحق خاں بشیر گکھروی کا مطالعہ فرمائیں) جس کی بنیاد ہمارے اکابر کی صحیح اور واضح عبارتوں میں کتربیونت، دجل وفریب اور خیانت کے سوا کچھ نہیں ہے، (تفصیل کے لیے عباراتِ اکابر موٴلفہ حضرت مولانا سرفراز خاں صفدر کا مطالعہ فرمائیں) (۲) رضا خانی فرقہ نے متعدد اصولی مسائل میں اہل السنة والجماعت سے اختلاف کیا ہے، مثلاً: حاضر وناظر کا مسئلہ، علم غیب کا مسئلہ، نور وبشر کا مسئلہ، اور مختار کل کا مسئلہ وغیرہ؛ اس لیے یہ فرقہ گمراہ ہے اور اہل السنة والجماعة سے خارج ہے۔ اور علمائے دیوبند اور ان کے متبعین چوں کہ اہل السنة والجماعت کے عقائد پر ہیں جیسا کہ المہند علی المفنّد سے ظاہر ہے؛ اس لیے یہ حضرات بلاشبہ اہل السنة والجماعة سے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند