• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40355

    عنوان: خواب

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ مجھے اور میری شادی شدہ بہن کو سیڑھی نظر آئی...دور سے لگا بہت پتلی ہے ہم گر جا ئیں گے . ...لیکن جب چڑھے تو بہت چوڑی سیڑھیاں تھیں ....اوپر پہنچے تو مکّہ کے حرم کا دروازہ نظر آیا..میرے مرحوم والدصاحب کھڑے ہنس رہے ہیں ...مرحوم والد کے ساتھ بہن کے سسر کھڑے ہیں... شکل صاف نہیں ہے... مگر میرے زہن میں ہے کہ میری بہن کے سسر ہیں.....والد صاحب کہہ رہے ہیں ہنستے ہوئی تیّاری ہو رہی ہے.....صحیح سییاد نہیں ہے, تیاری مکمل ہے ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 40355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1199-780/H10/1433 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ دونوں بھائی بہن کو ان شاء اللہ زیارتِ حرمین شریفین کی سعادت میسر آئے گی اور آپ کے والد مرحوم کو بھی اس کے ثمرات وبرکات حاصل ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند