عبادات - قسم و نذر

United States

سوال # 57272

میں نے قرآن کی قسم کھائی لیکن اس کو تین بار توڑ دیااور کسی بھی وقت اس کا کفارہ نہیں دیا۔ مجھ کو کتنی بار کفارہ ادا کرنا ہوگا براہ کرم رہنمائی کریں۔

Published on: Jan 27, 2015

جواب # 57272

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 356-365/L=4/1436-U

اگر آپ نے تین مرتبہ قسم کھاکر ہرمرتبہ اس کو توڑدیا ہے تو کفارہ کے سلسلے میں دو قول ہیں:
(۱) یہ ہے کہ ایک ہی کفارہ کافی ہے۔
(۲) یہ ہے کہ ایک کفارہ کافی نہیں بلکہ تین کفارے لازم ہیں، دوسرا قول ارجح واشہر ہونے کے ساتھ احوط بھی ہے؛ اس لیے اس پر عمل کرنا زیادہ بہتر ہے؛ البتہ دشواری کے وقت پہلے قول پر بھی عمل کرنے کی گنجائش ہوگی۔
=============
نوٹ: جواب درست ہے البتہ اگر قسم ایک ہی مرتبہ کھائی ہے اس کے خلاف عمل تین بار کیا ہے تو پھر بلا اختلاف ایک ہی کفارہ واجب ہوگا۔ (د)

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات