• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 19245

    عنوان:

    کفارہ کی رقم کیسے ادا کی جائے؟

    سوال:

    کیا قسم کے کفارہ کی رقم صرف ایک شخص کو دی جاسکتی ہے یعنی ایک ہی شخص کو دس آدمیوں کے دو وقت روٹی کے پیسے دے دئے جائیں؟ (۲)کیا مرغا رحمت کے فرشتوں کو دیکھ کر اذان دیتا ہے؟ اور مرغا کا ہر وقت اذان دینا منحوسیت ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 19245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 188=165-2/1431

     

    (۱) ایک مرتبہ میں پوری رقم ایک ہی شخص کو نہیں دے سکتے اس سے کفارہ ادا نہ ہوگا۔ یا تو ایک شخص کو روزانہ دس دن تک صدقہٴ فطر کے بقدر رقم دیتے رہیں، یا پھر دس شخصوں کو ایک دن میں دیں۔ حاصل یہ کہ دس فیصد کو دیں ایک دن میں یا متعدد دنوں میں یا ایک فقیر کو دیں دس دن تک۔

    (۲) منحوسیت نہیں، حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ مرغ کو برا مت کہو کیونکہ وہ تمھیں نماز کے لیے جگاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند