عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 6020
نماز جمعہ کے خطبہ کے وقت چندہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟(۲) اورنمازکے بعد اجتماعی دعا کے بارے میں تحریری فتوی ارسال کردیں۔
نماز جمعہ کے خطبہ کے وقت چندہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟(۲) اورنمازکے بعد اجتماعی دعا کے بارے میں تحریری فتوی ارسال کردیں۔
جواب نمبر: 602001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1052=000/ ھ
(۱) خطبہ کے دوران چندہ کرنا جائز نہیں۔
(۲) بعد سلام فرضِ دعاء کی ترغیب حدیث شریف سے ثابت ہے اور یہ ترغیب امام و مقتدی سب کو شامل ہے پس اس وقت دعاء مانگنا مستحب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
فتوی آئی ڈی 8102 (فتوی:2083=1595/E) کے حوالہ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ایسا شخص جمعہ کی جماعت اور عیدین کی جماعت بھی گھر پر کرسکتا ہے جب کہ مذکورہ بالا جماعت مردوں پر واجب ہوتی ہیں؟ دوسرا سوال بھی اسی فتوی سے متعلق پوچھنا ہے وہ یہ کہ اگر ایسا شخص پیشاب کرنے کے بعد جب کہ پیشاب کے قطرے آرہے ہوں اور وہ غسل کرنے چلا جائے جب کہ پیشاب کے قطرے ابھی آرہے ہوں اوروہ منھ،ناک اور سارے جسم پر پانی بہا دیتا ہے تو اس صورت میں کیا غسل ہو جائے گا؟
3443 مناظرجمعہ كے خطبے كے لیے منبر پر سیدھا پیر ركھ كر چڑھنا كیسا ہے؟
7886 مناظرقریہ صغیرہ میں بریلویوں مسجد میں جمعہ ہوتا ہو، وہاں پہنچ کر جمعہ میں شریک نہ ہونا اور سب کے سامنے اپنی ظہر پڑھنا
10164 مناظرمیرا سوال حج کے بارے میں ہے۔ اگر کوئی عورت حج کرنے جاتی ہے اور کسی بلڈنگ یا ہوٹل میں مکہ میں (بیت اللہ کے قریب) یا مدینہ میں (مسجد نبوی سے قریب)قیام کرتی ہے تو اس کو اپنی نماز ہوٹل کے کمرہ میں ادا کرنا بہتر ہے یا مسجد حرام یا مسجد نبوی (علیہ السلام) میں ادا کرنا بہتر ہے؟اسی طرح مردوں کے لیے کیا بہتر ہے؟ یہ عام دنوں کے بارے میں نیز جمعہ کی نماز کے بارے میں ہونا چاہیے۔ جلد جواب عنایت فرماویں کیوں کہ امسال ان شاء اللہ ہم حج بیت اللہ پر جارہے ہیں۔
4667 مناظرمیں
پچھلے پانچ مہینوں سے بے کار ہوں کافی جگہوں میں درخواست بھی کیا ہے مگر کہیں سے
بھی جواب اثبات میں نہیں آیا بس دو جگہوں سے اثباتی جواب آئے کہ اگر میں چاہوں تو
وہاں کام کرسکتاہوں ۔مگر پریشانی یہ ہے کہ ان دو میں سے ایک تو بہت بڑی مارٹ ہے
وہاں باقی ساری چیزوں کے علاوہ شراب بھی بیچی جاتی ہے ۔تو اگر میں وہاں کام کروں
گا تو مجھے شراب کو بھی ہاتھ ضرور لگانا پڑے گا ۔تو کیا ایسی دکان میں کام کرنا
جائز ہے؟ کیا یہ آمدنی حلال کی ہوگی؟ اور دوسری جگہ سے جو اثباتی جواب آیا ہے وہ ایک
کپڑے کی دکان ہے وہاں ایسی کوئی غیر شرعی چیز نہیں بیچی جاتی مگر پریشانی یہ ہے کہ
اگر میں وہاں کام کروں گا تو جمعہ کی نماز جماعت سے نہیں پڑھ پاؤں گا، کیوں کہ
مسجد بہت دور ہے اور مجھے اتنا وقت نہیں ملے گا کہ میں جمعہ پڑھ کر واپس لوٹ سکوں۔
اب حضرت مفتی صاحب ہی بتائیں میں کیا کروں؟ کیا ان دو جگہوں میں سے کسی ایک میں
کام کرسکتاہوں؟ میرے لیے دعا کریں بڑی پریشانی کا وقت ہے۔
مکتب یا چھوٹےمدرسہ میں جمعہ کی نماز قائم کرنا
9231 مناظربوجہ مجبوری نماز جمعہ كی ایك سے زائد بار جماعت كرنا؟
5594 مناظریہاں
سعودی عربیہ میں سوائے حرمین کے میں نے دیکھا ہے کہ جمعہ کے دن تمام مسجدوں میں
امام خطبہ یاتو ظہر کا وقت ہونے سے پہلے یا ٹھیک ظہر کے وقت شروع کردیتے ہیں۔ میرا
سوال یہ ہے کہ کیا میں جمعہ کے دن چار رکعت سنت ظہر کا وقت شروع ہونے سے پہلے پڑھ
سکتا ہوں، کیوں کہ یہاں پر ایسا کہا جاتا ہے کہ جمعہ کے دن زوال (مکروہ وقت) نہیں
ہے؟