• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 609742

    عنوان:

    مکتب یا چھوٹےمدرسہ میں جمعہ کی نماز قائم کرنا

    سوال:

    جمعہ کی تمام شرائط پائے جانے کے باوجود جامع مسجد کے علاوہ مکتب میں یا کسی چھوٹے مدرسہ میں 25/30 لوگ مل کر جمعہ کی نماز ادا کرتے ہیں. مسجد کے وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے کیا یہ طریقہ صحیح اور درست ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 609742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 471-250/D-Mulhaqa=7/1443

     اگر مکتب یا مدرسہ ایسی بستی میں واقع ہے جہاں شرائط جمعہ موجود ہوں ، تو اس میں جمعہ قائم کرنے سے نماز ہوجائے گی ؛ لیکن مسجد کا ثواب نہیں ملے گا، نیز جمعہ کا ایک مقصد اظہار شوکت ہے جو بڑی جمعیت کے ساتھ اداء کرنے سے حاصل ہوتا ہے، ظاہر ہے کہ مکتب یا مدرسہ میں پچیس تیس لوگوں کی جماعت قائم کرنے سے یہ مقصد حاصل نہیں ہوگا ؛ اس لیے بلا ضرورت مکتب یا مدرسہ میں جمعہ کی جماعت قائم نہیں کرنی چاہیے ۔ ( مستفاد از: فتاوی محمودیہ: ۱۲/۴۳۰، محمودیہ، میرٹھ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند