• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158138

    عنوان: ’’اے محبوب اگر آپ كو نہ بنانا ہوتا تو میں كچھ نہ بناتا‘‘ كیا یہ حدیث ہے؟

    سوال: کیا یہ حدیث میں آیا ہے کہ ”اللہ فرماتا ہے کہ اے محبوب! اگر آپ کو نہ بنانا ہوتا تو میں کچھ نہ بناتا یعنی سب کچھ اس لیے بنایا کیونکہ حضور کو لانا تھا، یہ حدیث کہاں پر ہے؟

    جواب نمبر: 158138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:449-415/M=5/1439

    ”اگر آپ نہ ہوتے تو میں افلاک کو پیدا نہ کرتا“ (لولاک لما خلقت ُ الأفلاک) اس کے متعلق محققین نے لکھا ہے کہ الفاظ موضوع اور بے اصل ہیں لیکن معنی اور مفہوم صحیح ہے۔ حضرت مفتی عزیز الرحمن صاحب عثمانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ”یہ حدیث نہیں ہے اور کسی کتاب حدیث مثل صحاح ستہ وغیرہ میں مذکور نہیں ہے بلکہ بزرگوں کے مکشوفات میں سے ہے اور مضمون اس کا عند المحققین صحیح ہے“ (فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱۸/۱۹۷) قال الصنعاني: موضوع وأقول لکن معناہ صحیح وإن لم یکن حدیثًا (کشف الخفاء ومزیل الإلباس: ۲/ ۲۱۴، رقم ۲۱۲۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند