• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 36780

    عنوان: رفیع یدین نہ کرنے کے حوالے سے کوئی حدیث ہے ؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا نمازمیں رفیع یدین نہ کرنے کے حوالے سے کوئی حدیث ہے ؟میں حنفی مسلک پر عمل کرتاہوں۔

    جواب نمبر: 36780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 371=45-3/1433

    ترمذی شریف، ابوداوٴد، نسائی، مصنف ابن ابی شیبہ، شرح معانی الآثار وغیرہ میں متعدد روایات موجود ہیں جن سے ثابت ہے کہ تکبیر تحریمہ کے علاوہ رفع یدین نہیں ہے عن علقمة قال قال عبد اللہ بن مسعود ألا أصلي بکم صلاة رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فصلی فلم یرفع یدیہ إلا في اول مرة (ترمذي شریف) امام ترمذی اس حدیث کو نقل کرکے فرماتے ہیں: وبہ یقول غیر واحد من أہل العلم من أصحاب النبي صلی اللہ علیہ وسلم۔ ابوداود شریف میں اس حدیث کے الفاظ یوں ہیں: فلم یرفع یدیہ إلا مرة․ شرح معانی الآثار میں ہے: عن علقمة عن عبد اللہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم إنہ کان یرفع یدیہ في أول تکبیرة ثم لا یعود․ امام بخاری نے جزء رفع الیدین میں اور بیہقی حاکم طبرانی اور ابن ابی شیبہ نے عبد اللہ بن عمر اور عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما دونوں سے روایت کیا ہے بعض نے موقوفاً اور بعض نے مرفوعا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لا ترفع الأیدي إلا في سبع مواطن في افتتاح الصلاة واستقبال القبلة وعلی الصفا والمروة وبعرفات والجمع في المقامین وعند الجمرتین․(بذل المجہود شرح أبوداوٴد ونصب الرایة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند