• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 5526

    عنوان:

    میں پاکستان کا رہنے والا ہوں۔ میں اس وقت سانتا ماریا یونیورسٹی برازیل میں کیمسٹری سے پی ایچ ڈی کررہا ہوں۔ یہاں ہمیں گوشت کھانے کے سلسلے میں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ کیا ہم یہود یوں اور عیسائیوں کے ذریعے ذبح کئے گئے گائے اور مرغی یا دوسرے جانوروں کا گوشت کھاسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 706/ ب= 598/ ب

    شریعت اسلام میں اہل کتاب کا ذبیحہ حلال فرمایا گیا ہے، مگر آج کل کے اہل کتاب یعنی یہودی، عیسائی اہل کتاب نہیں ہیں۔ صرف قومیت کے اعتبار سے عیسائی اور یہودی ہیں۔ عقائد کے اعتبار سے وہ دہریہ ہیں، اس لیے ان کا ذبیحہ کھانے سے احتیاط کرنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند