معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 165425
جواب نمبر: 165425
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:89-61/L=2/1440
اگر مالکِ دوکان مسلمان باعمل ہے اور ذبح وغیرہ کے امور مسلمان ہی انجام دیتے ہیں تو ان کے قول پر اعتماد کرتے ہوئے گوشت کھانے کی گنجائش ہوگی ،مزید تحقیق کرنا آپ کے لیے ضروری نہ ہوگا۔ایک حدیث میں ہے:ان قوماً قالواللنبی صلی اللہ علیہ وسلم :ان قوماً یأتوننا بلحم لاندري أذکراسم اللہ علیہ أم لا؟فقال:سمواعلیہ أنتم وکلوہ،قالت وکانوا حدیثی عہد بالکفر․(بخاری شریف: باب ذبیحة الأعراب ونحوہم)
”ایک قوم کے کچھ لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ کچھ لوگ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں اور ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ذبح کرتے وقت انھوں نے اس پر اللہ کا نام لیا تھا یانھیں؟حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم اللہ کا نام لے کر اس کو کھالو،حضرت عائشہفرماتی ہیں کہ ان کا زمانہ کفر سے قریب تھا“(یعنی وہ ابھی نئے نئے مسلمان ہوئے تھے)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند