• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 57435

    عنوان: کیا ہمارے احناف کے یہاں شارک مچھلی کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ ہمیں شبہ اس لیے ہوا ہے کہ وہ انسان اور جاندار کھاتا ہے؟

    سوال: کیا ہمارے احناف کے یہاں شارک مچھلی کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ ہمیں شبہ اس لیے ہوا ہے کہ وہ انسان اور جاندار کھاتا ہے؟

    جواب نمبر: 57435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 210-176/Sn=4/1436-U احناف کے نزدیک ہرطرح کی مچھلی حلال ے، قطعِ نظر اس سے کہ وہ کیا کھاتی ہے؛ ہاں شرط یہ ہے کہ اس کا مچھلی ہونا محقق ہو؛ لہٰذا شارک مچھلی کا کھانا بھی حلال ہوگا؛ اس لیے کہ یہ بھی مچھلی ہی کی ایک قسم ہے، وأما الذي یعیش في البحر فجمیع ما في البحر من الحیوان محرم الأکل إلا السمک خاصّة فإنہ یحل أکلہ إلا ما طَفَا منہ، وہذا قول أصحابنا -رضي اللہ عنہم الخ (بدائع الصنائع، کتاب الذبائع والصیود)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند