• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 3545

    عنوان:

    اگر کوئی مسلم دوست بینک میں کام کر رہا ہو اور اس کی تنخواہ سودی ہو اور وہ اپنی طرف سے کچھ کھلائے پیلائے تو اس کی کمائی سے کھانے کو منع کر دیاجائے یا دعوت قبول کرلی جائے؟

    سوال:

    اگر کوئی مسلم دوست بینک میں کام کر رہا ہو اور اس کی تنخواہ سودی ہو اور وہ اپنی طرف سے کچھ کھلائے پیلائے تو اس کی کمائی سے کھانے کو منع کر دیاجائے یا دعوت قبول کرلی جائے؟

    جواب نمبر: 3545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 420/ د= 374/ د

    آپ کے دوست کے پاس دوسرا بھی کوئی ذریعہٴ معاش ہے خواہ کوئی بھی (مثلاً کاشتکاری، تجارت، وغیرہ) حلال ذریعہ آمدنی ہو اور قلیل ہی کیوں نہ ہو تب تو ایسے دوست کے یہاں دعوت کھانے کی گنجائش ہے۔

    اور اگر صرف بینک کی تنخواہ اس کا ذریعہ آمدنی ہے اور اس کا کام بھی بینک میں اکاوٴنٹ وغیرہ لکھنے کا ہے تو اس کے یہاں دعوت کھانے سے احتیاط برتی جائے۔ اور یقین ہونے پر احتیاط لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند