• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 68582

    عنوان: میں محمد بن عبد الوہانجدی کے عقائد کے بارے میں علمائے دیوبند کی رائے جاننا چاہتاہوں

    سوال: میں محمد بن عبد الوہانجدی کے عقائد کے بارے میں علمائے دیوبند کی رائے جاننا چاہتاہوں

    جواب نمبر: 68582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1282-1400/L=12/1437

    شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی رحمہ اللہ اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتے تھے اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی تقلید کرتے تھے، دین اسلام کے بہت بڑے داعی اور مبلغ تھے انہوں نے بدعات اور غلط رسوم کو دور کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں بعض عقائد و نظریات میں وہ ہمارے اکابر سے اختلاف رکھتے تھے، ہمارے بعض اکابر نے شیخ موصوف کے بارے میں جو سخت رائے ظاہر فرمائی وہ ان غلط اطلاعات اور پروپیگنڈے کی وجہ سے ظاہر فرمائی جو ان تک پہنچی، صحیح اطلاع ملنے پر انہوں نے اپنی سابقہ رائے سے رجوع کرلیا تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ”شیخ عبد الوہاب نجدی کے خلاف پروپیگنڈہ اور ہندوستان کے علمائے حق پر اس کے اثرات“ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند