• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 41812

    عنوان: ہرنماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، آیت الکرسی صبح وشام سات مرتبہ اول وآخر درود شریف گیارہ مرتبہ کے ساتھ پڑھا کریں۔

    سوال: میری تعلیمی اقلیت اچھی ہے مگر میرا کام میرے تجرے کے مقابلہ میں کم ہے ، میں اپنی ملازمت میں ترقی چاہتاہوں، کوئی اچھا سا وظیفہ بتائیں جس سے میری تنخواہ بھی اچھی ہوجاے اور ترقی بھی ہو ؟

    جواب نمبر: 41812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1536-1536/M=11/1433 کام سے ترقی ہوتی ہے، اپنا متعلق کام پوری محنت اور دیانت داری کے ساتھ کرتے رہیں، ان شاء اللہ ترقی ہوگی، ترقی کے بعد جو مطلوبہ شرائط آپ کے یہاں ہیں، انھیں اختیار کریں اور ہرنماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، آیت الکرسی صبح وشام سات مرتبہ اول وآخر درود شریف گیارہ مرتبہ کے ساتھ پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند