• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 6554

    عنوان:

    مجھے بتائیں کہ میں اسلام کے قریب کیسے آسکتا ہوں اور اسلام کوزیادہ اچھی طرح سمجھ سکوں۔ کیا کسی شخص کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اسلام کو فروخت کرے مثلاً لوگوں کو قرآن سکھانے کی اجرت لینا، لوگوں سے کتابیں ، آڈیو لیکچر یا قرآن کی اجرت لینا؟ نیزمیرے اہل خانہ اور میرے لیے دعاکریں اس وقت ہم بہت بری حالت میں ہیں، کیوں کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ہم لوگ اپنا اسلام ضائع کر رہے ہیں۔میں ایک اورچیز جاننا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں لالچ پر کیسے قابو پاسکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1614=1238/ ھ

    قرآن کریم سکھانے کی اجرت اور اسلامی کتابیں فروخت کرنا وغیرہ امور کو اسلام کے بیچنے سے تعبیر کرنا بھی درست نہیں، نیز یہ اسلام کا بیچنا بھی نہیں ہے۔ اور ایسے لوگوں کی اصلاح کے پیچھے پڑنے کے بجائے آپ اپنے اندر لالچ اور دیگر صفاتِ قبیحہ کی اصلاح کی طرف متوجہ رہیں، وہ زیادہ اچھا ہے جس کی اسلم صورت یہ ہے کہ بہشتی زیور مکمل میں ان مضامین کو بار بار پڑھیں مطالعہ کریں ان میں غور کریں اور مقامی یا قریبی کسی متبع سنت شیخ کامل کے دست حق پرست کے پاس پہنچ کر اپنی اصلاح سے متعلق ہدایات لے کر ان کے مطابق عمل میں سعی کرتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند