عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 603389
اسلام كن چیزوں كا نام ہے؟
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میرا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے اور میں یہ جان نا چاہتا ہوں کہ پہلے مرکز سے یہ بات بیان کی جاتی تھی کہ 6صفات مکمل دین نہیں ہے البتہ ان پر چلنے سے مکمل دین پر چلنا آسان ہو جاتا ہے اب یہ بات کہی جارہی ہے ،مکمل دین پانچ شعبوں کانام ہے 1 ایمانیات 2 عبادات 3 معاملات 4 معاشرت 5 اخلاقیات ۔ چھ صفات میں ایمان سے مراد تمام ایمانیات۔اور نماز سے مراد تمام عبادات ۔ اور اکرام مسلم سے معاملات معاشرت اور اخلاقیات مراد ہیں اور ان پانچوں شعبوں کو حاصل کرنے کا نام علم ہے اور اللہ کے دھیان کے ساتھ کرنے کا نام ذکر ہے اور ان کی تبلیغ کرنے کا نام دعوت وتبلیغ ہے تو اس طرح چھ صفات مکمل دین ہو جاتیں ہیں تو کیا یہ صحیح ہے میں اس طرح اپنے جماعت کے ساتھیوں کو سکھلا سکتا ہوں جبکہ مرکز سے اسی طرح کہا جارہا ہے ۔
جواب نمبر: 603389
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 718-114T/B=10/1442
اسلام تین چیزوں کے مجموعہ کا نام ہے یعنی جس شخص میں یہ تینوں چیزیں ہوں وہی مومن کامل کہلانے کا حقدار ہے۔
(۱) اپنی عبادات کو درست کرنا۔
(۲) اپنے اخلاق کو درست رکھنا یعنی ہماری زبان سے یا ہمارے ہاتھ سے کسی مسلمان بھائی کو کوئی تکلیف نہ پہونچے۔
(۳) اپنے معاملات کو درست رکھنا یعنی خریدو فروخت میں، لین دین میں کسی کو دھوکہ نہ دینا اور کم نہ تولنا، بدعہدی اور وعدہ خلافی نہ کرنا، حرام پیسہ نہ کمانا، رشوت اور سود نہ لینا وغیرہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند