• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 9616

    عنوان:

    میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کررہا ہوں۔ میری ایک ساتھی نے(لڑکی) جو کہ مسلمان ہی ہے اچانک عیسائی مذہب قبول کرلیا (مجھے یہ بات لکھتے ہوئے بھی بہت غم محسوس ہوتا ہے)۔ متعدد دفعہ میں نے اس کو اسلام اورحضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں بتایا، لیکن وہ نہیں مانی اور اس نے یہ کہنا شروع کیا کہ میں عیسی (علیہ السلام ) سے محبت کرتی ہوں اور وہ واپس آرہے ہیں۔ میں نے اس کے جواب میں کہا کہ ہم بھی ان سے محبت کرتے ہیں نبی ہونے کی حیثیت سے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام خدا نہیں ہیں بلکہ نبی ہیں اور یقینی طور پر حضرت عیسی علیہ السلام واپس آئیں گے اور اس کے بعد دجال سے لڑائی کریں گے۔ لیکن اس نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ اب وہ اپنے عاشق کے ساتھ چرچ بھی جاتی ہے جو کہ عیسائی ہے بغیر اس لڑکے کے ماں اور باپ کو جانے ہوئے وہ لوگ یہاں بنگلور میں نہیں رہتے ہیں۔ میں اس پر بہت ناراض ہوتاہوں۔ میں نہیں جانتاہوں کہ اس معاملہ میں کیاکروں؟ میں اس کی ہدایت کے لیے دعا کرتا ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ ہر ایک کے لیے دعا کریں خاص طور پر اس لڑکی کی ہدایت کے لیے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2462=2039/ ب

    وہ لڑکی غلط عشق و محبت میں پھنس گئی، مال بھی زیادہ مقدار میں ملا ہوگا۔ شادی بھی کردی ہوگی۔ کسی اچھے مناظر عالم سے درخواست کریں کہ وہ اسے سمجھائیں۔ ویسے ہم دل سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس لڑکی کو ہدایت عطا فرمائے اورعیسائی مذہب سے اور اس کے عاشق سے بدظن کردے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند